محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا
راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش۔۔۔گرمی کی شدت میں کمی
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم کشمیر،گلگت بلتستان ،اسلام آباد، بالائی ووسطی پنجاب اور خیبرپختو نخوا میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہےگا۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۔۔۔ نوکنڈی47 ، دالبندین ، ڈی آئی خان45اورسبی میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
آخر میں ملک کے اہم شہروں کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی تفصیل۔۔۔۔اسلام آباد 35، لاہور37، کراچی36، پشاور41، کوئٹہ36، گلگت40، مظفرآباد35، مری25، چترال38، دیر33، مالم جبہ 23، فیصل آباد40، ملتان41، سرگودھا38، سری نگر29، راولاکوٹ26، جموں34، لہہ23،پلوامہ26، اننت ناگ26، شوپیاں22 اوربارہ مولہ میں 25 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔*٭*