ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ : آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نےجمہوریہ چیک کی کیرولیناپلسکووا کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا
عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی ہے۔
لندن میں کھیلے گئے فائنل میں ایشلے بارٹی نے جمہوریہ چیک کی "کیرولینا ۔پلسکووا" کو ہرا کر پہلا ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 25سالہ بارٹی نے چھ تین ، چھ سات اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔مجموعی طور پر انکا یہ دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2019میں فرنچ اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی۔