کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jul 10, 2021

ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 18رنز سے ہرا دیا

ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 18رنز سے ہرا کر پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
سینٹ لوسیا میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی دعوت پر ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 6وکٹوں پر 145رنز بنائے۔ آندرے رسل51اور لینڈل سیمنز27رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 16اوورز میں 127رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ مچل مارش نے 51رنز کی اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کے اوبڈ میک کائی نے 4جبکہ ہیڈن والش نے 3وکٹیں حاصل کیں۔