برازیل میں کوپا امریکہ فٹبال کپ : کولمبیا نے پیرو کو2۔3گول سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی
کولمبیا نے پیرو کو شکست دے کر کوپا امریکہ فٹبال کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
برازیلیا میں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں کولمبیا نے پیرو کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔پیرو کی ٹیم نے 45ویں منٹ گول کر کے سبقت لی جسے چار منٹ بعد کولمبیا کے ’’یواں۔کواڈراڈو‘‘ نے برابر کیا۔66ویں منٹ میں کوئس ڈیاز کے گول نے کولمبیا کو برتری دلائی۔ تاہم 82ویں منٹ میں پیرو کے’’ گیانلوکا ‘‘نے مقابلہ ایکبار پھر برابر کر دیا۔ اسٹاپیج ٹائم میں لوئس ڈیاز نے فیصلہ کن گول کرتے ہوئے کولمبیا کو فتح دلائی۔