قومی

  • Jul 11, 2021

ہم امن عمل کیلئے کوشش کرتے رہےہیں اور کرتے رہیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ا‏فغانستان میں سول وار ہوئی تو کسی کا بھلا نہیں ہو گا۔ ہم امن عمل کیلئے کوشش کرتے رہےہیں اور کرتے رہیں گے۔
خصوصی گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ خلوص نیت سے امن عمل بڑھانے میں پاکستان کا اہم کردار رہا ہے۔افغانستان نے کیسے آگے بڑھنا ہے یہ فیصلہ وہاں کے عوام نے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہافغان سرحد پر نوےفیصد باڑ لگاچکے ہیں اور نگرانی کیلئے ایف سی کے نئے ونگ بنا دیے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ ‏افغانستان میں تشدد بڑھا تو مہاجرین پاکستان کی طرف آسکتے ہیں ۔فریقین کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔میجر جنرل بابر افتخارنے کہا کہ پاکستان کی پوزیشن بہت واضح ہے۔ہم اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ‏سب جانتے ہیں داعش، ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود ہیں۔ امریکا کو ذمہ داری سے انخلا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ‏بھارت افغانستان کے بارے میں پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر کسی کی توجہ حاصل نہیں کر پا رہا۔‏بھارت کو افغانستان میں اپنی سرمایہ کاری ڈوبتی نظر آ رہی ہے