وفاقی وزیر سید فخر امام کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو زرعی شعبے کی بہتری سے معاشی مسائل میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے
تحفظ خوراک اور تحقیق کے وفاقی وزیر سید فخر امام نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی بہتری سے معاشی مسائل میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان زرعی تحقیق اور غیرروایتی طریقہ کاشتکاری کے فروغ میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ سی پیک منصوبوں میں زرعی شعبے کو شامل کرنے سے نئے رجحانات بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں جس سے پیداوار میں اضافے کو ممکن بنایا جارہا ہے۔ سید فخر امام نے کہا کہ ملک میں خوارک کی آسان دستیابی اور مضر صحت اشیاء کی روک تھام کی واضح پالیسی لا رہے ہیں۔ رواں سال گندم، مکئی، گنے اور آم کی پیداوار میں ریکارڈ اضافے کی وجہ سے کسانوں کی مالی حالت میں بہتری آئی ہے۔