پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات، اسناد تقسیم
پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ۔
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال خان تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے کہا کہ ساحلی علاقوں خصوصاً بلوچستان کی عوام کی فلاح و بہبود میں پاک بحریہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ ساحلی علاقوں کی ترقی کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ تقریب میں مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں اور کیڈٹ کالج اورماڑہ کے مختلف جاری اور مکمل منصوبوں کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیر نے پاک بحریہ کےاسپتال پی این ایس درمان جاہ اور بحریہ ماڈل کالج اورماڑہ کا بھی دورہ کیا۔