وزیراعظم کی زیرصدارت ایرا کا جائزہ اجلاس
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ERRA کے جاری تعمیر نو اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں بتایا گیاکہ 2006 میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک ERRA نے اپنے چودہ ہزار سات سو چارمنصوبوں کے ترقیاتی پورٹ فولیو زکا پچھتر فیصدمکمل کرلیا ہے ، جبکہ ان میں سے چودہ فیصد زیر تعمیر ہیں۔ ان زیر تعمیر منصوبوں میں خیبر پختونخوا کےآٹھ سو پچاسی اور آزادجموں وکشمیر کےایک ہزار 214 منصوبے شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو لوگوں کی سہولت کے لئے ان جاری منصوبوں کو جلد از جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی۔