قومی

  • Jul 10, 2021

وزیر داخلہ کی آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں میڈیا سے گفتگو

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے خواہش مند ہیں۔ افغانستان کے لوگ جو فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہو گا۔
راولپنڈی میں آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اپنی سر زمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔آرمی چیف خود امن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کروانے والے افراد کیلئے طورخم بارڈر کھلا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے۔ایک دفعہ نہیں بلاول تین دفعہ جائے عمران خان پانچ سال پورے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کی تقدیر بدلی جارہی ہے۔نالہ لائی منصوبہ تین سال میں مکمل ہو رہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ آزاد کشمیر کا کیس عمران خان اقوام متحدہ سمیت دنیا میں اٹھایا ہے۔ بھارت سے اس وقت کوئی بات نہیں ہوگی جب تک پانچ اگست کا قانون واپس نہیں لیا جاتا ۔