قومی

  • Jul 10, 2021

وزیر مملکت اطلاعات کی فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو وزیر اعظم عمران خان نے ایک مکمل ہیلتھ کئیر سسٹم متعارف کروایا ہے

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک مکمل ہیلتھ کئیر سسٹم متعارف کروایا ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو ہیلتھ کارڈ دے دیاگیا ۔دسمبر2021تک پنجاب کے عوام کو بھی ہیلتھ کارڈ کی سہولت میسر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا تصور ریاست مدینہ سے لیا ہے۔ ن لیگ کی قیادت اپنے علاج کیلئے بھی ملک میں ایک ہسپتال نہ بنا سکی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت نے کشمیر میں ظلم و ستم پر اپنی زبان بند رکھی۔شادی کی تقاریب میں مودی کو مدعو کرنے والے کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں بہترین انداز میں اجاگر کیا۔ کشمیر الیکشن کی بات کرنے والے کشمیر کاز سے مخلص نہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ سیاست میں پیسے کو ن لیگ نے متعارف کروایا۔گلگت بلتستان کی طرح کشمیر میں بھی ان کو شکست کا سامنا ہوگا۔