لارڈز میں دوسرا ون ڈے میچ : انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری،میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے میچ میں لندن میں مدمقابل ہیں۔ انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا جا رہا ہے۔
لارڈز میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ جس کے بعد مقابلہ 47، 47 اوورز تک محدود کیا گیا۔ دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ تین میچز کی سیریز میں میزبان انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔