ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ 2021~
سوئس لیجنڈ راجر فیڈررکا نویں ومبلڈن ٹائٹل کیلئےسفر پولینڈ کے ہبرٹ ہُرکج کے ہاتھوں تمام ہو گیا۔
لندن میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں راجر فیڈرر کو پولینڈ کے’’ ہبرٹ۔ ہُرکج‘‘ نے ں سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ہُرکج نے فیڈرر کو چھ۔تین، سات۔چھ اور چھ۔صفر سے ہرا کر چیمپئن شپ سے رخصت کیا۔
ایک اور کوارٹر فائنل میں اٹلی کے’’ میٹیو۔ بریٹینی‘‘ نے کینیڈا کے فیلکس اویئے الیاسم کو ہرا کر لاسٹ فور کا ٹکٹ حاصل کیا۔ بریٹینی نے الیاسم کو چار سیٹس میں چھ۔تین، پانچ۔ سات، سات۔پانچ اور چھ۔تین سے مات دی۔
ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔