قومی

  • Jul 06, 2021

وزیرِ اعظم سے چیئرمین نادرا اور اٹارنی جنرل کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین نادرا محمد طارق ملک اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ عام آدمی کی سہولت کیلئے چودہ اگست تک تحصیل سطح پر نادرا کے 46 نئے سینٹرز کھولےجائیں گے۔ نادرا ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت سٹارٹ اپس کی معاونت کیلئے انو ویٹیو اپلیکیشنز متعارف کرائے گا ۔ ایف بی آر کی ٹیکس دائرہ کار کو بڑھانے میں بھی نادرا معاونت کرے گا۔وزیرِ اعظم عمرا ن خان نے نادراکے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں ریلوے کے مسائل کے تدارک کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعظم سواتی نے وزیراعظم کو ایم ایل ون پر پیش رفت ، پنشن فنڈ کے مسائل کے حل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور گزشتہ سال تاریخ میں پہلی دفعہ فریٹ آپریشنز میں سب سے زیادہ ریونیو کے معاملے سے آگاہ کیا۔