ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ
لندن میں ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں۔ سوئس لیجنڈ راجرفیڈرر اور عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ایونٹ کے میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔
لندن میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پری کوارٹرفائنلز مرحلے8مرتبہ کے ومبلڈن اوپن چیمپئن راجرفیڈرر نے اٹلی کے لورینزو سونیگو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ فیڈرر نے سونیگو کے خلاف سات۔پانچ، چھ۔چار اورچھ۔دو سے مات دی۔
عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے 20گرینڈ سلامزکا ریکارڈ برابر کرنے کی جانب پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے کوارٹرفائنلز میں جگہ پکی کی۔ راؤند آف سکسٹین میں جوکووچ نے کرسٹیان گارین کو سٹریٹ سیٹس چھ۔دو،چھ۔چار اورچھ۔دوسے ہرایا۔
ایک اور میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریوکو کینیڈا کے فلیکس اوئیے الیاسیما کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرناپڑا۔اوئیے الیاسیما نے زیوریو کو سخت مقابلے کے بعدچھ۔چار،سات۔چھ، تین۔چھ، تین۔چھ اورچھ۔چار سے مات دی۔
ہنگری کے مارٹن فوچووچ، روس کے کیرن خیچانووف اور کینیڈا کے ڈینس شاپووالوؤنے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔پری کوارٹرفائنلز میں فوجووچ نے روس کے آندرے روبلیوو، خیچانووف نے امریکا کے سیباسچئن کوڈا اور ڈینس شاپووالوؤ نےاسپین کے رابرٹو باؤٹسٹا آگٹ کو زیر کیا۔
ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز میں امریکہ اور برطانیہ کی ٹین ایج کھلاڑی کوکو گاف اور ایما رادوکانو کا سفر پری کوارٹرفائنلز میں تمام ہوگیا ۔اینجلیک کربر،ایشلے بارٹی اور اونس جیبیور لاسٹ ایٹ میں جگہ بنانے میں کامیانب ہوگئیں۔
لندن میں کھیلے جارہے ایونٹ کے راؤنڈ آف سکسٹین میں کوکوگاف کو جرمنی کی اینجلیک کربر نےسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔کربر نے کوکوگاف کوچھ۔چاراورچھ۔چار سے ہراکر واپسی کا ٹکٹ تھما دیا۔
برطانیہ کی ایما۔رادوکانو سانس لینے میں دشواری کےباعث ریٹائر ہوگئیں۔رادوکانو آسٹریلیا کی اجلا۔ٹامل جانووچ کے خلاف مدمقابل ہیں۔ ٹامل جانووچ نے پہلا سیٹ چھ۔چار سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں آسٹریلین کھلاڑی کو تین۔صفر کی برتری حاصل تھی کہ رادوکانو کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی اور وہ میچ جاری نہ رکھ سکیں۔
ایک اور میچ میں ٹاپ سیڈآسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے جمہوریہ چیک کی باربورا کرائیجیکووا کوسٹریٹ سیٹس میں بآسانی سات۔پانچ اورچھ۔تین سے ہراکر کوارٹرفائنلز میں رسائی حاصل کی۔
تیونس کی اونس جیبیور 1974کےبعد ومبلڈن اوپن کے لاسٹ ایٹ میں جگہ بنانے والی پہلی عرب کھلاڑی ہیں۔ پری کوارٹرفائنلز میں جیبیور نے سیونتھ سیڈ پولینڈ کی ایگا شوئیاٹیک کو مات دی۔ جیبیو نے شوئیاٹیک کے خلاف پانچ ۔ساتھ، چھ۔ایک اورچھ۔ایک سے کامیابی سمیٹی۔
جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا ،کیرولینا مچووا اور بیلاروس کی ارینا سبالینکا بھی کوارٹرفائنلز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں ہیں۔