قومی

  • Jul 01, 2021

افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ۔ وسیع العمل جامع اور سنجیدہ مذاکرات سے ہی اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان طاقت کے زور پرقبضے کا حامی نہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ بین الافغان مذاکرات کامیاب ہوں ۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن سے ہی مہاجرین کی واپسی ممکن ہے ۔ایک سوال پرترجمان نے کہا کہاسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود حل طلب مسئلہ ہے ۔