امریکہ،عمارت گرنے سے1 شخص ہلاک
امریکہ میں 12 منزلہ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے سے ایک شخص ہلاک، 9افراد زخمی اور 51 لاپتہ ہوگئے۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں کثیر المنزلہ عمارت کے ملبےتلےمزید افراد کے دبے ہونے کاخدشہ ہے جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔80سے زائد ریسکیو یونٹس ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ملبےسےنکالے جانے والے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔ عمارت کے گرنے کی وجہ کے بارے میں واضح نہیں ہوسکا۔