کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jun 25, 2021

ملتان سلطانز پی ایس ایل 6 کا چیمپئن بن گیا


پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے دی۔

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان نے پشاور کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 159رنز بناسکی۔