وفاقی وزیر اسد عمر کا موٹرسائیکل پر کراچی کے منصوبوں پر کام کی رفتارکا جائزہ
وی آئی پی کلچر کاخاتمہ ۔۔ وفاقی وزیر اسد عمر موٹر سائیکل پر پروٹوکول کے بغیر کراچی کے مختلف منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے پہنچے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہےکہ سندھ کی گلیوں اور محلوں کا دورہ کرنے پر وزیراعلی سندھ بہت ناراض ہے لیکن اگر صوبہ ایک سال نہیں بلکہ دہائیوں تک کچھ نہیں کرے گا تو وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔