ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے احساس ای کچہری کا انعقاد : احساس مستحقین کے مسائل سنے اورمعاملات جلد حل کرنے کی یقین دہائی کرائی
ملک بھر میں مستحقین سے بات چیت کرنے کیلئے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ای کچہری کا انعقاد کیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے براہ راست کال کرنے والوں کے سوالات کے جواب دئے اور انہیں احساس پروگراموں کے بارے معلومات فراہم کیں۔ احساس ای کچہری ریڈیو پاکستان کے قومی پروگرام کے ساتھ فیس بک پر بھی نشر کیا گیا۔
ای کچہری کے دوران ، ڈاکٹر ثانیہ نے احساس مستحقین کے مسائل سنے اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے معاملات جلد حل کیے جائیں گے۔