موسم

  • Jun 13, 2021

موسم کی صورتحال ; وسطی پنجاب، خیبر پختونخوااور کشمیر میں مزید بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران وسطی پنجاب، خیبر پختونخوااور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔جبکہ ملک کے دیگر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا اور بالائی و وسطی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم جبکہ سندھ اور جنوبی و وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی،دالبندین، سبی میں 48، دادو میں 47، جیکب آباد ، لاڑکانہ میں 46 اور شہید بینظیر آبادمیں 45ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔