دنیا بھر میں کورونا سے نمٹنےکیلئےبھرپور اقدامات جاری : بھارت میں ایک دن میں 4000 سے زائد ہلاکتیں
دنیا بھر میں کورونا وبا سے نمٹنےکیلئےبھرپور اقدامات جاری ہیں ویکسی نیشن کیساتھ حفاظتی اقدامات کی بدولت وبا کی شدت میں کمی آئی ہے۔تازہ اعدادو شمار کے مطابق ڈیڑھ سال سے جاری کورونا وبا سے متاثر ہونیوالے سترہ کروڑ62لاکھ افراد میں سےسولہ کروڑ صحت یاب ہو گئے جبکہ 38لاکھ سے زائد لقمہ اجل بن گئے۔ کورونا وبا سےسب سے زیادہ تباہی بھارت میں ہو رہی ہے جہاں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 84ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ سائنسدانوں نے متنبہ کیا ہے کہ رواں سال کے آخر میں بھارت کو کورونا وائرس کی ایک اورلہر کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے جس سے بچوں کے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔