قومی

  • Jun 13, 2021

پاکستان میں کوروناکیسزمیں بتدریج کمی : ایک ہزار 239 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ، 56 جان کی بازی ہار گئے

کورونا کے خلاف موثر حفاظتی اقدامات کے باعث مثبت کیسزکی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چار فیصد رہی۔ ملک میں 36 ہزار 368 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 239 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 افراد کوورنا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔