قومی

  • Jun 12, 2021

ملک کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے قوم کے محسن ہیں : صدر ڈاکٹر عارف علوی

صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے محسن ہیں۔ صدرمملکت نے بلوچستان میں دہشت گردوں کےحملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کے لواحقین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اورشہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے شہید اہلکاروں حوالدارنور، سپاہی محمد شکیل ، قربان علی، غفران علی اور احسان کے حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مادروطن کے دفاع کا مقدس فریضہ انجام دینے والے ہمارے ہیرو ہیں۔ صدر مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔