قومی

  • Jun 12, 2021

پاکستان اورسعودی عرب کےوزراءخارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورسعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کااعادہ کیا گیا۔ سعودی وزیر خارجہ نےشاہ محمود قریشی کو رواں سال حج کے انعقاد کیلئے کیے گئے فیصلوں پر اعتماد میں لیا۔ وزیر خارجہ نے کوروناصورتحال میں سعودی حکومت کی جانب سے عوامی مفاد میں کیے گئے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔دونوں وزراء خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورے میں دونوں ملکوں کی قیادت کی جانب سے کیے گئے فیصلوں پر جلد اور مؤثر عمل درآمد کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ ٹیلی فونک رابطے میں مختلف شعبوں میں کثیرالجہتی تعاون کے فروغ اوراہم پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے پاکستان کی حمایت کے عزم دہرایا۔