ابوظبی میں پاکستان سپر لیگ6 : پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل
ابوظبی میں پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔ میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا جارہا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم چھ پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے۔