فرنچ اوپن ٹینس2021 : جمہوریہ چیک کی باربوراکرائیجیکووا نےخواتین کا سنگلز ٹائیٹل جیت لیا
جمہوریہ چیک کی’’ باربورا۔کرائیجیکووا‘‘ نے فرنچ اوپن ٹینس میں خواتین کا سنگلز ٹائیٹل جیت لیا۔میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔
پیرس میں کھیلے گئے فائنل میں ’’ باربورا۔کرائیجیکووا‘‘ نے روس کی ’’اناستاسیا۔ پیولو۔چین ووا‘‘ کو چھ ایک، دو چھ اور چھ چار سے شکست دے کر پہلی مرتبہ گرینڈ سلام ٹائیٹل اپنے نام کیا۔ 40سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی نے فرنچ اوپن کا ٹائیٹل جیتا ۔