فرنچ اوپن ٹینس2021 : رافیل نڈال کا سفرتمام،نوواک جوکووچ اور سٹیفانوس سٹسیپاس کی فائنل میں رسائی
ٹینس گرینڈ سلام فرنچ اوپن میں کلے کورٹ کنگ اور دفاعی چیمپئن سپین کے رافیل نڈال کا ریکارڈ 14ویں فرنچ اوپن ٹائٹل کےلئے سفرتمام ہوگیا۔
سربیا کے نواک جوکووچ اور یونان کے ’’ سٹیفانوس ۔سٹسی پاس ‘‘نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پیرس میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں رافیل نڈال عالمی نمبرایک سربیا کے نوواک جوکووچ سے شکست کھاگئے۔جوکووچ نے پہلا سیٹ تین۔چھ سے ہارنے کے بعد اگلے تینوں سیٹ چھ۔تین، سات۔چھ اور چھ۔دو سے اپنے نام کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی۔
دوسرے سیمی فائنل میں یونان کے سٹیفانوس سٹسی پاس نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد جرمنی کے ’’الیگزینڈر۔ زیوریو‘‘ کوہراکر پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلام فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔’’سٹسی پاس ‘‘نے ’’زیوریو‘‘ کو پانچ سیٹس کے میراتھن میچ میں چھ۔تین، چھ۔تین، چار۔چھ، چار۔چھ اورچھ۔تین سے زیرکیا۔