یورپئین چیمپئن شپ یوروکپ2020 : افتتاحی میچ میں اٹلی کی ترکی کے خلاف 0۔3سے کامیابی
یورپئین چیمپئن شپ یوروکپ2020کےدلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔افتتاحی میچ میں اٹلی نے ترکی کے خلاف تین گول سے کامیابی سمیٹی۔
روم میں کھیلے گئے میچ میں فٹبال زیادہ تر ترکی کے کھلاڑی قابض رہے اور زیادہ تر کھیل اٹلی کے ہاف میں کھیلا گیا لیکن قسمت کی دیوی میزبان ٹیم پر مہربان رہی۔ کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے گزرا۔فاتح ٹیم کی طرف سےچیرو ایموبیلے اور لورینزو۔اینسینیانے ایک۔ایک گول کیا جبکہ ایک گول ترکی کے دیمیرَل کی طرف سے تحفے میں ملا۔ایونٹ میں آج ویلز اور سوئٹزرلینڈجبکہ ڈنمارک اور فن لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گے۔