موسم

  • Jun 12, 2021

موسم کی صورت حال : آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوااور کشمیر میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوااور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔ جبکہ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۔۔۔سبی 48، دادو 47، جیکب آباد ، لاڑکانہ 46 اور شہید بینظیر آبادمیں 45ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
آخر میں ملک کے اہم شہروں کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۔۔۔اسلام آباد40،لاہور41 ،کراچی35 ، پشاور42 ، کوئٹہ 41 ، گلگت38 ،مظفرآباد 39، مری 26، چترال38، دیر35، مالم جبہ27 ، فیصل آباد42، ملتان42 ،سرگودھا 41 ،سری نگر32 ، راولا کوٹ29،جموں 38 ، لہہ24 ، پلوامہ 28، اننت ناگ29 ، شوپیاں 25، بارہمولہ میں29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔