بین الاقوامی

  • Jun 12, 2021

میانمار۔ فوجی طیارہ حادثہ میں 13 افراد ہلاک اور تین زخمی

میانمار میں فوجی طیارہ مینڈالے شہر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں 6 فوجیوں سمیت 13 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ۔
میانمار کی فوج کے ترجمان کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا ۔زخمی ہونے والے پائلٹ اور دو مسافروں کو فوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔