ٹینس

  • نمود مسلم
  • Jun 11, 2021

ایف آئی ایچ کی تازہ ترین رینکنگ : پاکستان کی ایک درجہ تنزلی،17ویں سے 18ویں نمبر پر آگیا

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔
پاکستان ہاکی ٹیم عالمی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد 17ویں سے 18ویں نمبر پر آگئی۔ سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کے مطابق کوویڈ19کی وجہ سے پاکستان کی عالمی میچز میں عدم شرکت سے تنزلی کا سامنا ہوا۔انہوں نے کہا کہ بھرپور تیاری میں ہیں اور جلد ہی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرکے رینکنگ بہتر کریں گے۔