فٹ بال

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jun 11, 2021

یوروکپ 2020کے مقابلوں کا آج سے آغاز : 24ٹیموں پرمشتمل ایونٹ 11جون سے 11جولائی تک یورپ کے11شہروں میں کھیلا جائیگا

یورپی فٹبال کا سب سے بڑا ایونٹ آج سے شروع ہورہا ہے۔ یوروپی فٹبال چیمپئن شپ" یوئیفا۔یورو" ہر چار سال بعد منعقد ہوتی ہے۔ جس میں یورپی فٹبال ایسوسی ایشن کی ٹاپ 24ٹیمیں شرکت کرتی ہیں۔ 16ویں ایڈیشن میں ٹیموں کو 6گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ میں 4ٹیمیں ایک دوسرے سے مدمقابل ہونگی۔ ایونٹ 11جون سے 11جولائی تک یورپ کے گیارہ شہروں میں کھیلا جائے گا۔ کورونا کے باعث یورو2020کوایک سال کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔