قومی

  • Jun 10, 2021

وزیر اعظم کی زیرصدارت اسلام آبادمیں اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سرمایہ کاری اور کاروبار میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ نے قوانین میں ترامیم، ٹیکس وصولیوں کے طریقہ کار میں آسانی، دیگر محکموں سے این او سی کے جلدحصول کے طریقہ کار کو آسان بنانے سمیت مختلف امور کے بارے میں بریف کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک معاشی لحاظ سے استحکام کی طرف جا رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کو آسانیاں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کو برقرار رکھنے اور تیز تر معاشی ترقی کے لیے سرمایہ کاری اہم ترین جزو ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ تمام وفاقی وزارتیں اور صوبائی حکومتیں سرمایہ کاری کو فروغ دیں اور اس ضمن میں طے شدہ اہداف بروقت مکمل کریں۔