پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈومیسٹک ہاکی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کردیا
این سی او سی کی جانب سے کھیلوں پر پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈومیسٹک ہاکی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔
صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر سے ملاقات کے بعد سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے کہا کہ تیسرا چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ یکم تا آٹھ اگست کراچی میں کھیلا جائیگا۔ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ آٹھ تا 14 اگست ایوب پارک راولپنڈی میں ہوگا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن رینکنگ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں ایونٹ میں شریک ہونگیں۔