قومی

  • Jun 11, 2021

سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کریں یہاں معاشی حالات بہترہورہے ہیں : فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏دنیا کے بڑے سرمایہ کاری کے مالیاتی ادارے جے پی مورگن نے اپنی رپورٹ میں رواں سال پاکستان میں مجموعی ملکی پیداوارکی شرح 4.7 فیصد رہنے اورآئندہ سال معاشی حجم 329ارب ڈالر ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں وزیرمملکت نے کہا کہ جے پی مورگن نے پاکستان کا اس سال کا بجٹ خسارہ 7.1فیصد اور آئندہ سال کا5.9 فیصد ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ اس سے پاکستان کے قرضوں کی مجموعی ملکی پیداوارکے تناسب سے شرح 81.6 فیصد پر آجائے گی جو گزشتہ سال 87.6تھی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ رپورٹ میں سرمایہ کاروں کو کہا گیا ہے کہ پاکستان میں معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں اس لئے وہ یہاں سرمایہ کاری کریں ۔