قومی

  • Jun 11, 2021

آرمی چیف سے ایف پی سی سی آئی کے ارکان کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےفیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اور انڈسٹریز کے ارکان نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی اقتصادی ماحول اور تجارتی و صنعتی ترقی میں ایف پی سی سی آئی کے کردار پر تبادلہ خیال ہوا۔ آرمی چیف نے ملک کی معاشی ترقی میں کاروباری طبقے کے کردار کو سرا ہتے ہوئے پاک فوج کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔وفد نے ملک میں معاشی خوشحالی کے لئے موزوں ماحول کی فراہمی میں پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کو سراہا۔