کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jun 10, 2021

پی ایس ایل6 : لاہور نے اسلام آباد کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ چھٹے ایڈیشن کے پندرہویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5  وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار رشید خان اور ٹم ڈیوڈ ادا کیا۔ دونوں کھلاڑی بالترتیب 15 اور 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا آغاز کچھ خاص نہیں رہا محض 21 رنز پر فخر زمان کی صورت میں قلندرز کی پہلی وکٹ گری۔ جبکہ 44 کے مجموعے پر ان کے دوسرے کھلاڑی محمد فیضان بھی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمدحفیظ بھی 29 کی اننگز کھیل سکے۔

غیر ملکی کھلاڑی بین ڈنک بھی کوئی خاص کھیل پیش نہیں کر سکے، 18 گیندوں پر 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ہدف کے دفاع میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی سب سے نمایاں بالر رہےجنہوں نے 4 اوورز میں 27 رنز کے عوض قلندرز کے 2 شکار کیے۔جبکہ فہیم اشرف، فواد احمد اور کپتان شاداب خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ 

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔