بین الاقوامی

  • Jun 09, 2021

امریکی فوج کا انخلا ، طالبان کی پیش قدمی : افغانستان کے کئی صوبوں میں شدید لڑائی

افغانستان کے مختلف علاقوں میں کابل انتظامیہ اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فوج کے انخلا کے دوران طالبان نے پیش قدمی تیز کردی ہے اور کئی صوبوں میں افغان فورسز کسی مزاحمت کے بغیر پسپا ہو رہی ہیں ۔طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نےبدخشان، خوست، کاپیسا اور پکتیا صوبوں کی سینکڑوں چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہےاورمزاحمت کرنیوالے بیسیوں فوجی مارے گئے جبکہ بڑی تعداد میں فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے یا ان کے ساتھ مل گئے ہیں۔طالبان نے4 ٹینک ،درجنوں فوجی گاڑیاں اور بھاری اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ صوبہ میدان میں بھی طالبان نےایک ہیلی کاپٹر اورکئی چوکیوں پر قبضہ کر لیا۔جبکہ فوجی رسد پہنچانے والےایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا جو سیدہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ہیلی کاپٹر پر سوار تمام اہلکار مارےگئے۔