بین الاقوامی

  • Jun 08, 2021

سلامتی کونسل کا متفقہ فیصلہ : انتونیو گتریس آئندہ پانچ سال کیلئےبھی اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل نامزد

سلامتی کونسل نے انتونیو گتریس کو آئندہ پانچ سال کیلئےبھی اقوام متحدہ کاسیکرٹری جنرل نامزد کردیا ہے۔نیو یارک میں سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں ارکان نے متفقہ طور پران کے نام کی منظوری دی۔سیکرٹری جنرل کا باقاعدہ انتخاب جنرل اسمبلی ووٹنگ کے ذریعے کرتی ہے تاہم سلامتی کونسل کی جانب سے نامزدگی کے بعدیہ محض ایک رسمی کارروائی رہ جاتی ہے۔انتونیو گتریس نے یکم جنوری2017کو عالمی ادارے کی سربراہی سنبھالی تھی۔72سالہ انتونیو گتریس اقوام متحدہ کے نویں سیکرٹری جنرل ہیں وہ 1995سے 2002 تک پرتگال کے وزیر اعظم بھی رہے۔