ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنیوالے کم عمرنوجوان شہروز کاشف یوتھ ایمبیسیڈر مقرر : نوجوان کوہ پیما کو 1لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی دیا گیا
سپورٹس بورڈ پنجاب نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنیوالے کم عمرنوجوان شہروز کاشف کو ’’ یوتھ۔ ایمبیسیڈر‘‘ مقرر کردیا ہے۔
لاہور کےنشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کی ای لائبریری میں منعقد ہونے والی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے شہروز کاشف کو نوجوانوں کا سفیر مقرر کرنے کا لیٹر دیا ۔نوجوان کوہ پیما کوسوینئر اورایک لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی دیا گیا۔