فٹ بال

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jun 08, 2021

فٹبال کے عالمی کپ کی کوالی فکیشن مقابلے : آسٹریلیا نے چائینیز تائی پے کو1۔5 اور شام نے گوام کو0۔3گول سے ہرا دیا

فٹبال کے عالمی کپ کی کوالی فیکیشن کے مقابلے جاری ہیں۔آسٹریلیا نے چائینیز تائی پے ،شام نے گوام کو ہرا دیا۔
آسٹریلیا میں کھیلے گئےمیچ میں میزبان ٹیم نے چائینیز تائی پے کو ایک مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔ ہیری۔سوٹر نے 11ویں منٹ میں گول کر کےآسٹریلیا کو برتری دلائی۔27ویں منٹ میں جیمی۔میکلارن نے پنالٹی کک پر گول کر کے آسٹریلیا کی برتری دگنا کی۔41ویں منٹ میں ٹرینٹ۔سینز بری جبکہ 46ویں منٹ میں مچل ڈیوک کے گولز نے آسٹریلیوی ٹیم کی برتری چار گول کر دی۔چائینز تائی پے نے اپنا واحد گول 62ویں منٹ میں کیا۔84ویں منٹ میں ڈیوک نے میچ کا آخری گول کرتے ہوئے آسٹریلیا کو چار گول سے فتح دلائی۔

ایک اور میچ میں شام نے گوام کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین گول سے مات دی۔گوام میں کھیلے گئے میچ میں شام کی طرف سے ماردک۔ماردکیان نے چھٹے منٹ میں پہلا گول کیا۔ تین منٹ بعد ماردکیان نے فٹبال کوایکبار پھر حریف ٹیم کے جال میں ڈال کر اپنی ٹیم کی برتری دگنا کی۔ کھیل کے اختتام سے چھ منٹ قبل محمود ۔ال۔ماوس نے میچ کا تیسرا اور آخری گول کرتے ہوئے شام کو فتح دلائی۔