امریکن باسکٹ بال این بی اے کے کانفرنس سیمی فائنلز : بروکلین نیٹس نے ملواکی بکس اور فینکس سنز نے ڈینور نگٹس کو ہرادیا
امریکن باسکٹ بال"این بی اے" کے کانفرنس سیمی فائنلز میں بروکلین نیٹس نے ملواکی بکس اور’’ فینکس۔ سنز‘‘ نے ڈینور۔ نگٹس کو ہرادیا۔
بروکلین میں کھیلے گئے ایسٹرن کانفرنس بیسٹ آف سیون سیمی فائنل کے دوسرے مقابلے میں میزبان بروکلین نیٹس نے ملواکی بکس کو 86کے مقابلے میں 125پوائنٹس سے شکست دیکر دو۔صفر کی برتری حاصل کی۔ کھیل کے چاروں کوارٹر میزبان ٹیم کے نام رہے۔ فاتح ٹیم کی جانب سےکیون۔ڈیورنٹ نے 32پوائنٹس سکور کئے۔
فینکس میں کھیلے گئے ویسٹرن کانفرنس سیمی فائنل میں میزبان ٹیم فینکس سنز نے ڈینور نگٹس کو 105کےمقابلے میں 122پوائنٹس سے مات دیکرایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے میکل برجز نے 23پوائنٹس جوڑے۔