فٹ بال

  • ذیشان قیوم
  • Jun 06, 2021

جنوبی امریکن ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر : برازیل نے ایکواڈور کو0۔2سے ہرادیا،

جنوبی امریکن ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر میں برازیل نے ایکواڈور کو ہرادیا۔
پورٹوالیگرے میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے دو۔صفر سے کامیابی سمیٹی۔کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے گزرا۔65ویں منٹ میں رچرلیسن نے گول کرکے میزبان ٹیم کو برتری دلائی۔ کھیل کے اختتامی لمحات میں نیمار نے پنالٹی پر گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔اس کامیابی کے بعد برازیل کی ٹیم 10ٹیموں پر مشتمل جنوبی امریکن گروپ میں15پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔