این بی اے ۔ سیمی فائنلز مرحلہ : بروکلین نیٹس نے ملواکی بکس کو ہراکر 0۔1کی برتری حاصل کرلی
امریکی باسکٹ بال لیگ این بی اے کے سیمی فائنلز مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ بروکلین میں کھیلے گئے ایسٹرن کانفرنس کے بیسٹ آف سیون سیمی فائنلز کے پہلے مقابلے میں میزبان بروکلین نیٹس نے ملواکی بکس کو 107کے مقابلے میں 115پوائنٹس سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کیون ڈیورنٹ نے29اورکائری ایروِنگ نے 25پوائنٹس سکور کئے۔