قومی

  • قومی
  • May 21, 2021

تعلیم کا فروغ ہی ملک کی ترقی کا زینہ ثابت ہوتی ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اعلی تعلیم کا فروغ ہی ملک کی ترقی کا زینہ ثابت ہوتی ہے، ترقی یافتہ ملک اپنی جی ڈی پی کا کثیر حصہ تعلیم پر خرچ کرنے سے وہ مزید خوشحال ملک بن جاتے ہیں ۔ اسلام آباد میں اعلی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اعلی تعلیم کے لیے مختص رقم کو بڑھانے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے۔ وزیر اعظم نے اعلی تعلیم کے لیے مالی وسائل بڑھانے کے ضمن میں وفاقی وزیر تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ وفاقی وزارت منصوبہ بندی اور وفاقی وزارت خزانہ سمیت تعلیم اور خزانہ کی صوبائی وزارتوں کے ساتھ فوری طور پر مشاورت کی جائے جس میں اعلی تعلیم کے لیے وسائل بڑھانے کی نشاندہی کی جائے اور ایک ہفتہ کے اندر سفارشات پیش کی جائیں۔
چیرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان نے اجلاس کو اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے درکار ایچ ای سی کو درکار وسائل اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو اعلی تعلیم کے لیے وسائل کو بڑھانے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔