چین کی جانب سےکورونا ویکسین کی فراہمی پر مشکور ہیں، صدر مملکت
پاکستان چین سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کےموقع پر ورچوئل تقریب سے خطاب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وقت کیساتھ دونوں ملکوں کےمضبوط تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے۔چین کی جانب سےکورونا ویکسین کی فراہمی پر مشکور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین کی سائنسی ترقی اور غربت کا خاتمہ پاکستان کیلئے قابل تقلید ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت اور تجارت سمیت ہر شعبے میں تعاون جاری ہے۔