وزیرِ اعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات
وزیرِ اعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کرنے والوں میں محمد یعقوب شیخ، محمد فاروق اعظم ملک، نورین فاروق ابراہیم کے علاوہ معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور و چیف وہپ ملک عامر ڈوگر شامل تھے۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے صوبائی اسمبلی کے ارکان نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں پنجاب کے صوبائی وزراء محمد سبطین خان، صمصام علی بخاری، بلوچستان اسمبلی کے ارکان نور محمد دُومڑ اور عطاء اللہ شادی خیل شامل تھے۔ معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور و چیف وہپ ملک عامر ڈوگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور متعلقہ وزارتوں کے تحت جاری منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔