کے ٹو پاورپلانٹ منصوبے میں ماحول دوست توانائی میسر آسکے گی،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے گیارہ سو میگاواٹ بجلی کے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ٹو کا افتتاح کردیاہے ۔وزیراعظم نے منصوبے کو پاکستان چین دوستی کا شاہکار قراردیتےہوئے کہاکہ گلوبل وارمنگ کے اثرات سے نمٹنے کےلئے ماحول دوست توانائی کی پیداوار بے حد اہم ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ ابھرتی ہوئی عالمی طاقت چین کے ساتھ دوستی پرفخرہے ۔دونوں ملک تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں ۔