کولمبیا میں حکومت مخالف مظاہرے جاری
کولمبیا کے صدر ایوان ڈوک کی ٹیکس اصلاحات کے مسودے میں ترمیم کی ہدایات مسترد ہونے کے باوجود کولمبیا میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ ٹریڈ اور اسٹوڈنٹ یونین کے کارکنوں سمیت ہزاروں افراد نے ریلی میں شرکت کی۔
دارلحکومت بگوٹا کی سڑکوں پر ہزاروں لوگ نے بینرز، پرچم اور پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا ۔ لوگوں نے صدر کی معاشی پالیسیوں اور پولیس تشدد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین نے سماجی تبدیلی کے لیے جدوجہد تیز کرنے کا اعلان کیا، شرکا نے ریلی میں بینڈ باجوں سے احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ملک گیر احتجاج میں اب تک 36 کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاجر اور طلبا تنظیمیں ٹیکس اصلاحات کے دوبارہ جائزے اور ہلاکتوں کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہی ہیں۔