سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری
سعودی عرب نے آنے والے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ۔ سعودی عرب آنے والے تمام مسافرکو آن لائن پورٹل پر سفری ڈیٹا اندراج کرانا لازمی قرار دیدیا گیا۔
جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ آن لائن پورٹل ڈیٹا میں مسافر ویکسی نیشن کی تفصیلات کا اندراج یقینی بنائیں۔ سعودی ایوی ایشن نے تمام ایئرلائنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیٹا اندراج سے متعلق ہدایات اپنی ویب سائٹ پر مشتہر کریں ۔مسافروں کو دوران بورڈنگ ایئرلائن کوپورٹل کی تفصیلات سے مطلع کرنا لازمی ہوگا۔ مسافر ڈیٹا کے اندراج سے متعلق تاوکلتا ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں جبکہ سعودی شہری اور استثنیٰ رکھنے والے افراد پر آن لائن پورٹل پر ڈیٹا اندراج لاگو نہیں ہوگا۔سعودی ایوی ایشن کے مطابق خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔